کیڈٹ کالج  وانا پر فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ،مقامی افراد کا شدید ردعمل 

Nov 11, 2025 | 19:32:PM
کیڈٹ کالج  وانا پر فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ،مقامی افراد کا شدید ردعمل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) کیڈٹ کالج  وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد نےشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم جانو کی حفاظت کو ممکن بنایا،افغانستان میں موجود طالبان ریجیم ہم پختونوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کیڈٹ کالج بنائے گئے ہیں،اس حملے کی کوشش سے یہ واضح ہوگیا کہ دشمن (فتنہ الخوارج ) وانا اور قبائلی عوام کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اسلام آباددھماکہ، امریکہ اور چین سمیت عالمی برادری کا ردعمل،پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی