پی پی ایل کی گیس پیداوار اور ایل پی جی آؤٹ پٹ میں اضافہ

Nov 11, 2025 | 17:56:PM
 پی پی ایل کی گیس پیداوار اور ایل پی جی آؤٹ پٹ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی بڑی کامیابی  ،گمبٹ ساؤتھ میں پی پی ایل کی گیس پیداوار اور ایل پی جی آؤٹ پٹ میں اضافہ۔
پی پی ایل  کےمطابق بہتر انتظام کی بدولت گیس پروسیسنگ کی صلاحیت 55 سے بڑھا کر 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کر دی گئی،سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گمبٹ ساوتھ گیس پروسیسنگ فسیلٹی میں بہتری کے لئے اقدامات میں کامیابی ملی ہے ،گیس کی پروسیسنگ میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا،35 بیرل خام تیل کی پیداوار بڑھی اور ایک ٹم ایل پی جی کی پیداوار بھی بڑھ گئی، یہ اضافہ امین سویٹننگ پراسیس میں بہتری کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے،یہ ترقی انتہائی کم لاگت کے ساتھ حاصل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی