اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

Nov 11, 2025 | 13:37:PM
 اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )  اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ،12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج  کے  خودکش دھماکے سے 12افراد  شہید اور21 افراد زخمی ہو گئے ۔ 

مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا،اسلام آباد میں منگل کی دوپہر  تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا۔

جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 21افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سٹار کرکٹر  نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ، تصاویر وائرل

پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ کچہری کے باہر دھماکے میں ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔