افغان لیگ سپنر راشد خان کی دوسری شادی کی تصدیق، تصاویر وائرل

Nov 11, 2025 | 12:58:PM
افغان لیگ سپنر راشد خان کی دوسری شادی کی تصدیق، تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیئر راشد خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق راشد خان کی دوسری بیوی افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں، معروف کرکٹر نے دوسری شادی اگست 2025 میں کی جبکہ اس سے قبل ان کی پہلی شادی اکتوبر 2024 میں اپنی خالہ کی بیٹی سے ہوئی تھی۔

راشد خان کی شادی کی خبر اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد شائقین کی جانب سے مبارکبادوں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کپتان نےسب کو‘‘ حیران کر دیا‘‘

خیال رہے کہ راشد خان کی جانب سے شادی سے متعلق مزید تفصیلات اور اہلیہ کے بارے میں کوئی اضافی معلومات فی الحال شیئر نہیں کی گئیں۔