ترکیب: میٹھے میں آج گرما گرم گاجر کی کھیر بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کھانے کے ماہرین کا خیال ہے کہ گاجر کی کھیر کا تعلق قرون وسطی کے یورپی کھانے سے ہے، جب چینی اور شیرینی مہنگی تھی اور لوگ گاجر کو مٹھاس کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے تھے تو کیوں نہ آج آپ کو گاجر کی کھیر بنانے کی آسان ترکیب بتائیں جسے آپ کسی بھی وقت گھر میں بنا کر نوش فرما سکتے ہیں ۔
گاجر کی کھیر بنانے کیلئے درکار اجزا:
گاجریں بڑی 2؍ عدد (کدوکش کرلیں)، دودھ ڈیڑھ لیٹر، چاول کا آٹا آدھا کپ، چینی ایک کپ، چھوٹی الائچی 2 سے4 عدد، خشک میوہ جات حسب پسند، مکھن 2 بڑے چمچے، خشک دودھ 4ے 5 بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ:
چھوٹی الائچی کا پاوڈر بنا کر دودھ میں شامل کریں اور اُبال لیں پھر اس میں چاول کا آٹا اور گاجریں شامل کرکے درمیانی آنچ پر پکائیں۔
بیس سے تیس منٹ تک پکنے دیں، اس دوران چمچہ چلاتی رہیں اب اس میں چینی، باریک کٹے ہوئے میوہ جات اور خشک دودھ شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔
چند منٹ تک مزید پکائیں یہاں تک کہ کھیر گاڑھی ہوجائے، مزیدار گاجر کھیر تیار ہے، ڈرائی فروٹس سے سجائیں اور ٹھنڈی کرکے پیش کریں۔