سونا مزید مہنگا،فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے مزید مہنگا ہو گیا،پاکستان میں فی تولہ قیمت 4لاکھ 35ہزار 762روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4134 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو ا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 5065 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے پر پہنچ گیا۔
فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہوکر5353 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سازش ناکام،طیارہ چوری ہونے سے بچ گیا
یاد رہے گذشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے مہنگاہوا تھا۔
عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7400روپے مہنگاہوا تھا جبکہ ایک تولہ چاندی 115 روپے اضافےکے بعد 5209 روپے پر پہنچ گئی تھی۔