سعودیہ میں بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا کا اعلان

Nov 11, 2025 | 11:59:AM
 سعودیہ میں بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقا ادا کی جائے گی۔

شاہی دیوان کی جانب سے نماز استسقا کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر جمعرات 22 جمادی الاول کو ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔

سعودی شاہی دیوان کا کہنا ہے کہ عوام توبہ و استغفار کریں، صدقہ، نماز، ذکرالہیٰ میں کثرت کریں، لوگوں کےلیے آسانیاں پیدا کریں۔

سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش جیسی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

مزید پڑھیں:روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد