بلوچستان بھر میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی، یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12 تا 14 نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔
ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔
صوبےکی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون ٹک ٹاکراغوا کے بعد قتل