روجھان، پولیس کیساتھ فائرنگ کے مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی 

Nov 11, 2023 | 19:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روجھان کے کچہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا پولیس کی فائرنگ سے انتہائی خطرناک مطلوب 2ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی دونوں ہلاک ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
تفصیلات کے مطابق روجھان کچہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ڈی پی او دوست محمد کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہلاک ڈاکو سیفل کھرکھانی کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی، دونوں ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار محمد علیم زخمی ہوا ،جس کو تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے سحر رشتہ ازدواج میں منسلک ،پھر ایسی حرکت کردی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اندراج مقدمہ کا مطالبہ کردیا