ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک اور  قابل اعتراض ویڈیو وائرل 

Nov 11, 2023 | 12:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  حاصل پور کی رہائشی مشہور ٹک ٹاکر سٹار علیزہ سحر   شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد  ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر کے ہمراہ جدید اسلحہ کی نمائش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والی اور ٹک ٹاک کے ذریعے ملک بھر میں شہرت پانے والی علیزے سحر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں دل محمد سے انکی شادی حاصل پور میں سرانجام پائی علیزے سحر شادی پر بھی شہرت پانے میں کامیاب ہوگئی ہے علیزے سحر نے شادی کے روز شادی کی ویڈیو بناتے وقت غیر ممنوعہ اسلحہ کی ٹک ٹاک بنا بیٹھی جس پر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہوگیا عوامی و سماجی حلقوں نے علیزے سحر اور اسکے شوہر کے خلاف سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے کے مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا گیا   ہے۔

سرعام قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے علیزہ سحر نے جدید اسلحہ ہاتھ میں تھامے ہوئے اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزہ سحر اور اُن کے شوہر پسٹل اور جدید رائفل ہاتھ میں تھامے بیٹھے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے یہ کھلا چیلنج ہے کہ جدید اسلحہ کی نمائش سوشل میڈیا پر  کھلم کھلا کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے تباہ، 2 افراد زخمی

شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش نہ کر سکے۔