نوازشریف سے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Nov 11, 2023 | 19:10:PM
نوازشریف سے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: نواز شریف کیساتھ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے جاتی امرا میں ملاقات کی،ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ بلدیاتی نظام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے میاں نواز شریف کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ،کرنل مبشر جاوید نے میاں نواز شریف کو 21 اکتوبر کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دی ،قائد ن لیگ نے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی جلسے کےلئے کاوشوں کو سراہا ۔
کرنل مبشر جاوید نے کہاکہ اللہ سے دعا ہے کہ میاں نواز شریف کو بہترین صحت کے ساتھ درازی عمر عطا فرمائے،اللہ نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کاموقع عطافرما۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، فردوس عاشق اعوان نے بڑا مطالبہ کردیا