اسد عمر 9 مئی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں ، فردوس عاشق اعوان

Nov 11, 2023 | 18:51:PM
اسد عمر 9 مئی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں ، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: فردوس عاشق اعوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسد عمر کے استعفیٰ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر پی ٹی آئی کو داغ مفارقت دے گئے ،تباہی کی تلافی کیلئے توبہ کیساتھ ساتھ کفارہ بھی ضروری ہے ،اسد عمر کفارے کے طور پر نو مئی کے ذمہ داروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں ۔
سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کی بوسیدہ دیوار گرتی جا رہی ہے،اس دیوار کے ذمہ دار نے اپنے ہاتھوں یہ دیوار گرائی ہے ،9 مئی کا بوجھ لےکر کوئی بھی سیاست دان سیاست نہیں کر سکتا۔
فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی پر پت جھڑ کا موسم ہے اس کے سارے پت جھڑتے جا رہے ہیں،ملکی امن کو نفرت دھوئیں اور آگ سے آلودہ کرنے والی پارٹی اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے،9 مئی ملکی سیاست کیلئے سورج گرہن ثابت ہوا ،اسد عمر پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ نو مئی کے ذمہ داروں کا بھی اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 13نومبر کو عام تعطیل کا اعلان