نگران وزیر اعظم کی محمود عبا س سے ملاقات ، فلسطینیوں کے قتل عام پر افسوس کااظہار

Nov 11, 2023 | 00:45:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے دورے کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی،وزیر اعظم نے فلسطین بالخصوص غزہ میں قابض صہیونی فوجوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر محمود عباس کو یقین دلایا کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا،وزیر اعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا،وزیر اعظم نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیا،وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں بالخصوص معصوم بچوں کے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی اور اشیا ِ ضروریہ و طبی امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا،صدر محمود عباس نے پاکستان کا اس مشکل وقت میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے اور غزہ کے محصور مسلمانوں کیلئے امداد بھیجنے پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا