گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا، ادارہ شماریات کی رپورٹ آ گئی

Nov 10, 2023 | 18:51:PM
گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا، ادارہ شماریات کی رپورٹ آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رحجان جاری،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں0.73 فیصد مزید اضافہ ,جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.86 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 8 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیوں میں استحکام رہا ہے،اس کے علاوہ  ایک ہفتے میں ٹماٹر 15.43 اور آلو 4.47 فیصد مہنگے ہوئے،آٹا 2.36اور لہسن2.16 فیصد مہنگا ہوا،چکن 1.60اورچائے کی پتی کی قیمت میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا کیا ہے کہ حالیہ ہفتے کیلے,انڈے,چینی پیاز,بیف اورایل پی جی بھی مہنگی ہوئی،جبکہ  گڑ2.43  اور گھی 0.36فیصد سستا ہوا ، دال مونگ,دال ماش اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی  ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:13 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان