تحریک انصاف کی خاتون کارکن کا قاتل گرفتار

Nov 11, 2022 | 23:36:PM
بلوچستان، صوبائی دارالحکومت، تحریک انصاف، خاتون کارکن، نرگس مینگل، قاتل، گرفتار
کیپشن: ملزم گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں تحریک ا نصاف کی خاتون کارکن نرگس مینگل کے قاتل کو گرفتار کرلیاگیا۔مقتولہ کے سابق شوہر نے پولیس کی حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
کوئٹہ میں ایس پی صدر ڈویژن ندیم عالم اور ایس پی سریاب ڈویژن محمد شعیب مسعود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نرگس مینگل کو رواں سال 20 اگست کو سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔مقتولہ کے بھائی نے سابق بہنوئی عطا اللہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا، واقعے کے بعد سے ملزم روپوش تھا، جسے عدالت نے اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عطا اللہ کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مقتولہ کے 3 بچوں کو بھی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، واقعے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی تھی۔ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم عطا اللہ نے سریاب روڈ پر زہرہ نامی خاتون پر بھی فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے، خاتون معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہی تھی، ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی؟ شعیب ملک نے بڑا راز فاش کردیا