اداکارہ میرا کو اٹلی سے کون میسج کرتا ہے؟

Nov 11, 2022 | 16:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اداکارہ میرا کو اٹلی سے کون میسج کرتا ہے؟
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں انسٹاگرام پر اٹلی سے کچھ میسجز موصول ہوئے ہیں۔اداکارہ میرا اکثر ہی انٹرویوز کے دوران اپنی انگلش اور دلچسپ قسم کے انکشافات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک اور دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اٹلی کے ایک مشہور اداکار مشیل مورون نے ان سے اسٹاگرام کے ذریعے رابطہ کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اطالوی اداکار مشیل مورون نے مجھ سے انسٹا گرام پر رابطہ کیا اور مجھے اپنے ساتھ ڈیٹ پر لے کر جانے کی پیشکش کی‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ میں نے آج تک کسی لڑکے کو ڈیٹ نہیں کیا‘۔

میراجی کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔