ملائکہ اروڑا ایک بار پھر شادی کے لیے تیار

Nov 11, 2022 | 12:58:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملائکہ اروڑا ایک بار پھر شادی کے لیے تیار
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ہاں کردی ہے‘۔

تصویر میں ملائکہ اروڑا کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ملائکہ اروڑا ارجن کپور کی محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔

شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔