سکیورٹی فورسز کا بولان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردہلاک

Nov 11, 2022 | 00:49:AM
سکیورٹی فورسز، بولان، آپریشن، فائرنگ کے تبادلے، کالعدم تنظیم، دہشتگرد ہلاک،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے بولان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگرد بولان کے پہاڑی علاقے میں موجود ہے اور سیکورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںجس پر فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا ،فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گردخیر بخش عرف فرید،میثدار عرف نصیب،دز محمد عرف روستوہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق