صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کر دیا

May 11, 2025 | 18:09:PM
صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی سطح پرزندہ کر دیا ہے۔

مودی سرکار کی کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا بیانیہ دم توڑ گیا ہے ، امریکی صدر نے حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا  جس کے دوران ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کا تذکرہ بھی کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کیساتھ ملکر دیکھوں گا کہ کیا ایک ہزار سال بعد کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟ 

سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے،امریکی صدر کے بیان کے بعدکشمیر کا معاملہ پھر سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنا پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے، پاکستان کے موقف کی بڑی جیت ہے۔

جنگ بندی کے باوجود پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش