لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش

May 11, 2025 | 17:48:PM
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور،گوجرانوالہ ، نارووال، پسرور، نوشہرہ ورکاں،کامونگے میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ، نارووال میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے ایک پھر سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

پسرور میں تیز آندھی کا سلسلہ شروع ہو گیا، نارووال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری، نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں گردآلود اندھی چلنے کی اطلاعات ہیں۔ 

لاہور  کے علاقوں مال روڈ ، فیروز پور روڈ ،کلمہ چوک اور ماڈل ٹاؤن میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

نوشہرہ ورکاں میں گرج چمک کے ساتھ گرد آلود تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ،  نوشہرہ ورکاں گردونواح میں بجلی بند ہوگئی،  کامونک اورگردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے بعد حسب روایت بجلی  غائب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر، ریلیاں، نعرے اور جشن