ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پہلی ملازمت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیئے

May 11, 2023 | 23:24:PM
ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پہلی ملازمت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف سپر سٹار اکشے کمار کی اہلیہ،مصنفہ، فلم پروڈیوسر اور  سابقہ اداکارہ  ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پہلی ملازمت کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے  کہا ہے کہ "ان کی پہلی ملازمت مچھلی اور جھینگوں کی ڈلیوری تھی۔ "

تفصیلات کے مطابق  ماضی کے عہد ساز ہیرو راجیش کھنہ اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ٹوئنکل نے ایک انٹرویو میں  اپنی ملازمت سے متعلق بتایا کہ "وہ مچھلیا ں اور جھینگوںکی ڈلیوری گرل کا کام کرتی تھی"، انہوں نے بتایا کہ" وہ یہ کام جس کمپنی کے لیے کرتی تھیں وہ ان کی نانی کی بہن کی کمپنی تھی اور ٹوئنکل اس کام میں ان کی مدد کرتی تھیں۔ "

ٹوئنکل کا کہنا ہے کہ نانی کا نام مچھی والی مشہور تھا,یہ میری پہلی جاب تھی، انہوں نے  گفتگو کے دوران بتایا کہ " جب میں کسی کو اپنی ملازمت کے بارے میں بتاتی تو وہ کہتے تو کیا مچھی والی ہے؟ "

ٹوئنکل نے اس موقع پر میزبان سے پوچھا کہ ان کی پہلی ملازمت کیا تھی تو جونی لیور نے بتایا کہ" وہ سڑکوں پر پین فروخت کرتے اور اداکاروں کی نقالی کرتے تھے، پین کی فروخت سے اچھی آمدنی ہوجاتی تھی۔ "

ٹوئنکل نے کہا کہ"میں نے تمام زندگی کام کیا، نانی کی کمپنی سے قبل میں ایک انٹیریئر ڈیکوریٹر کی اسسٹنٹ تھی، جبکہ اپنے سی اے میں داخلے کی تیاری بھی کر رکھی تھی۔ "

واضح رہے کہ  ٹوئنکل کا بالی ووڈ  کیریئر 1995 کی  فلم "برسات" سے ہوا جس میں بوبی دیول ان کے ساتھ  مرکزی کردار ادا کیاتھا ۔ 2001 میں انہوں نے اداکاری چھوڑ دی اور اکشے کمار سے شادی کرلی جبکہ اسی برس وہ مصنفہ  بھی بن گئیں۔