سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

May 11, 2023 | 18:59:PM
Gold, price, record decline, 24 News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا ریکارڈ 2700 روپے سستا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر مہنگا ہوکر 2038 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا  ہےجبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی آئی ہے،ایک تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونا 2314 روپے کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار 447 روپے کا ہوگیا ، ایک تولہ چاندی کی قیمت 3100 روپے کی بلند سطح پر ہی برقرار۔