مخالفین سے مذاکرات کریں،چیف جسٹس کی عمران خان سے اپیل

May 11, 2023 | 18:30:PM
 مخالفین سے مذاکرات کریں،چیف جسٹس کی عمران خان سے اپیل
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان، عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میری درخواست ہے کہ پلیز مخالفین سے مذکرات کریں،چاہے آپکو مخالف اچھے نہ لگیں ملک کیلئے مذاکرات کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ میں پیش کیاگیا، چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کو روسٹرم پر بلا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کو انتخابات کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ میری درخواست ہے کہ پلیز مخالفین سے مذاکرات کریں،چاہے آپکو مخالف اچھے نہ لگیں ملک کیلئے مذاکرات کریں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ دونوں سائیڈ سے شدت ناقابل یقین ہے،آپ براہ مہربانی اپنا رول ادا کریں اور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا فوری رہائی کا حکم