قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

May 11, 2023 | 12:15:PM
قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف پولیس نے قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  قاسم سوری کے علاوہ  مبین خلجی، ڈاکٹر منیر بلوچ، خادم حسین وردک اور  باری بڑیچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشتگردی، سرکا ری اسلحہ چھینے، بغاوت، کار سرکار میں مداخلت سمیت 18دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں،کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قاسم سوری اور مبین خلجی کی ہدایات پر ائیر پورٹ روڈ پر مظاہرہ کر تے ہوئے سڑک بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین کو اکساتے ہوئے عسکری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین نے براہ راست فائرنگ شروع کردی جس میں عمر عزیز نا می شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ،مظاہرین نے حکومت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس سے اسلحہ چھینا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ، قدیم عمارت نذر آتش