پی ٹی آئی مظاہرین کا اسلام آباد ریلوے اسٹیشن پر حملہ، عمارت نذر آتش

May 11, 2023 | 09:33:AM
پی ٹی آئی مظاہرین کا اسلام آباد ریلوے اسٹیشن پر حملہ، عمارت نذر آتش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ،اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے  مظاہرین نے حملہ کر دیا، توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔

 پی ٹی آئی مظاہرین نے اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پرحملہ کیا اور پھر عمارت کو آگ لگادی،آگ لگنے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ،فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا اس کے علاوہ  پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس لائنز میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی،  پولیس کی جانب سے  شیلنگ  کی گئی ،سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن اور پولیس آمنے سامنے آئے  جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھاناسنگجانی زخمی ہوگئے ، ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔

مظاہرین نے تھانہ رمنا کے باہر ایک بکتر بند گاڑی بھی جلا دی ، مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اور ایف سی کے 28 جوان زخمی  ہوئے۔