پرویز الہٰی کا  گورنر کی ذمہ داری سے انکار۔اٹارنی جنرل  بھی بول پڑے

May 11, 2022 | 14:53:PM
 پرویز الہٰی کا  گورنر کی ذمہ داری سے انکار۔اٹارنی جنرل  بھی بول پڑے
کیپشن: چودھری پرویز الہٰی اور اشتر اوصاف علی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الہٰی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔

ایک بیان میں اشتر اوصاف نے کہا کہ قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے قائمقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا تھا۔

 ترجمان مسلم لیگ (ق) نے چودھری پرویز الہٰی کے گورنر پنجاب بننے سے انکار کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا عملہ پرویز الہٰی کے پاس پنجاب اسمبلی میں قائم قام عہدے کی سمری پر دستخط کےلیے آیا تھا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر ہاؤس کے عملے کو واپس بھجوادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ کے واقعے پر  مقدمے۔۔ تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا