کراچی ، جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹیمپ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درشہوار) کراچی میں جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹیمپ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کوآف لوڈکر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایگزٹ اسٹیمپ پر مسافرکو آف لوڈکرلیا،مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کے ویزا کے ساتھ سفر کر رہا تھا،امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے جی آر او کے پاس بھیج دیا گیا۔
ترجمان کاکہناتھا کہ پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 06 پر لگایا گیا ایگزٹ اسٹیمپ مشکوک پایا گیا،ایگزٹ اسٹیمپ نمبر KHI1233 مورخہ 11 نومبر 2025 مشکوک قراردیدیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آئی بی ایم ایس سسٹم سے تصدیق پر مذکورہ تاریخ کا کوئی ڈیپارچر ریکارڈ نہ ملا،مسافر نے اعتراف کیا کہ ایجنٹ کو رقم دے کر جعلی ایگزٹ اسٹیمپ لگوایا، مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا،مزید تفتیش کے لیے مسافر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیاگیا۔