اسرائیل کے بیروت پر حملے، رہائشی عمارت جزوی تباہ، 19 افراد شہید

Mar 11, 2026 | 22:47:PM
اسرائیل کے بیروت پر حملے، رہائشی عمارت جزوی تباہ، 19 افراد شہید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسرائیل نے بیروت کے مرکزی علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ جنوبی لبنان کے دو شہروں پر بھی حملے کیے گئے, حالیہ کارروائیوں میں 19 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور اسلحہ کے گوداموں کو ہدف بنایا گیا, جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید حملوں کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اب تک اسرائیلی حملوں میں 570 سے زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ تقریباً 8 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں, صرف ایک دن میں ایک لاکھ افراد نے نقل مکانی کی, جاں بحق ہونے والوں میں 439 مرد، 45 خواتین، 86 بچے اور 14 طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔

دوسری جانب زمینی اور فضائی جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے جاری رکھے، جبکہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک ڈرون کو اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
 
 یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20رینکنگ،راشد خان پھر بالرزمیں نمبرون