ضرورت مندوں کے لئے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کردیاگیا

Mar 11, 2026 | 21:26:PM
ضرورت مندوں کے لئے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   ضرورت مندوں کے لئے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کردیاگیا۔  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن  سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے بی آئی ایس پی سے مالی مدد حاصل کرنے والے شہریوں کو  آج  خوشخبری سنائی گئی کہ ان کو بھیجی جانے والی رقم مین اب اضافہ کر دیا گیا ہے۔ روبینہ خالد نے اس حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی سے مدد حاصل کرنے والے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سہ ماہی سے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے لہٰذا اپنی قسط 14 ہزار 500 روپے گن کر وصول کریں۔

رقم پوری نہ ملے تو شکایت کیسے درج کروائیں؟

اگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کو  رقم کم مل رہی ہے تو آپ باآسانی اس کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ اس کیلیے بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل آفس تشریف لے جائیں اور اسٹنٹ ڈائریکٹر یا کسی ذمہ دار کو وظیفے میں کٹوتی سے متعلق بتائیں اس کے بعد شکایت برائے خردبرد فارم طلب کریں۔

فارم پر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیلات درج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کی دھمکی کےبعد پاسداران کی مزید دھمکیوں کے ساتھ ہرمز میں جنگی کارروائیاں، تین جہازوں کا نقصان 

اس کے بعد آپ کی درج کردہ شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی، شکایت درست ہونے پر متعلقہ بینک کو رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔

جب کارروائی مکمل ہو جائے گی تو آپ کی کاٹی گئی رقم واپس کردی جائے گی۔

علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں۔

شکایت درج کروانے سے پہلے ضروری ہدایات

شکایت کے اندراج کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس میں اپنا اصلی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لے جانا نہ بھولیں، اگر آپ شکایت فارم خود نہیں بھرسکتے تو دفتر میں موجود عملے سے مدد حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیل، امریکہ اور ایران کے حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل