سپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپین کی حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے جس کی تصدیق بدھ کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں کی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سپین کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں سپین کا سفارت خانہ اب ناظم الامور کی سربراہی میں کام کرے گا۔
سپین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1986 میں قائم کیے تھے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی تھی، سپین نے غزہ جنگ سمیت ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مخالفت کی تھی۔
گزشتہ روز سپین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود سپین اور امریکا کے تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی اور امریکی طیاروں کی جانب سےجنوبی سپین میں واقع مشترکہ فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال سے بھی روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا اعلان