دسویں روز بھی متعددپاکستانی ایران سے وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری رہااورمتعددپاکستانی واپس پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے راستے آج 15 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 111 افراد پاکستان پہنچ گئے، سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی شہری، 48 پاکستانی بزنس مین اور 8 سی مین بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنرگوادر کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 330 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 1121 افراد ایران سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ جانےوالی متعدد پروازیں آج بھی منسوخ
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی افراد حکومت بلوچستان کے مہمان ہیں ۔