بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت بلتستان کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شاہراہ قراقرم اپر کوستان کے مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے، خیبر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، راستے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے میں پھنسے 60 مسافروں کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو نے خبردارکر دیا
طویل خشک موسم کے بعد خیبر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے آتی گرمی کو بریک لگا دیا بارش سے موسم انتہائی خوشگوار اور سرد جس سے روزہ داروں کے مشکلات قدرے کم ہوگئی۔