عمران خان کو جیل کے اندر کتابیں اور سامان نہیں مل رہا، نیاز اللہ نیازی

کسی بھی ادارے سے ذاتی جنگ نہیں ہے، اور وہ آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان بانی پی ٹی آئی

Mar 11, 2025 | 21:43:PM
عمران خان کو جیل کے اندر کتابیں اور سامان نہیں مل رہا، نیاز اللہ نیازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے  ترجمان نیاز اللہ نیازی نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو  جیل کے اندر کتابیں اور سامان نہیں مل رہا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے اپنی پہلی میڈیا ٹاک میں کہا کہ  بشری بی بی سے ملاقا نہیں کرائی جا رہی ہے حالانکہ قانون کے مطابق90 دنوں میں 72 گھنٹے کی ملاقات کی اجازت ہے،عمران خان نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں چوہدری ظہیر عباس پٹیشن دائر کریں گے۔

نیاز اللہ نیازی نے  بانی پی ٹی آئی کے ان پراعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا مقصد کارکنوں کے ساتھ رابطہ بحال کرنا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی بھی ادارے سے ذاتی جنگ نہیں ہے، اور وہ آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جے یو آئی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا گیا  اور عمران خان نے جے یو آئی کی کل کی میٹنگ پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے علی امین گنڈاپور، عالیہ حمزہ اور جنید اکبر کی تعریف کی،اس کے علاوہ، سلیمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے کے لیے ذاتی معالج کے ذریعے پٹیشن دائر کی جائے گی تاکہ ان کے طبی مسائل کا خیال رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وفاق کے طرز پر2 ایوانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد منظور