یکم رمضان کو گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Mar 11, 2024 | 19:43:PM
یکم رمضان کو گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )  محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم شمالی/شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو یکم رمضان کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے کہ پہلے روزے پر مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات میں وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی بات کی جائے تو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم شام/رات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ ، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستانکے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلات،چاغی ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، خضدار، چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، جھل مگسی اور لورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام/رات میں سکھر، دادو، لاڑکانہ، موہنجو دہڑو اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،کشمیر/گلگت بلتستان:         کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں ؛ رمضان میں بینکوں کے ذریعے لین دینے کرنے والوں کیلئے اہم خبر