سستا پیٹرول: پاکستان عوام کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

Mar 11, 2023 | 09:04:AM
روس سے سستے تیل کی خریداری کے سلسلہ میں وزارت پیٹرولیم نے پہلے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس سے سستے تیل کی خریداری کے سلسلہ میں وزارت پیٹرولیم نے پہلے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی خام تیل یورال اور سوکالز کا ایک ایک کارگو منگوایا جائے گا، پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام دیکھنا چاہتے ہیں کہ روسی خام تیل سے پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے، ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریدای کے معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔