شین وارن کیلئے محبت کبھی ختم نہیں ہوگی ،سابق اہلیہ کی جذباتی پوسٹ

Mar 11, 2022 | 21:54:PM
شین وارن، سابقہ اہلیہ، جذباتی پوسٹ
کیپشن: شین وارن بچوں کیساتھ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان کی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو شین وارن اور ان کے بچوں کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی۔ویڈیو میں شین وارن کو اپنے بچوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شین سب سے زیادہ ہمارے بچوں بروک، جیکسن اور سمر سے محبت کرتے تھے۔سیمون نے لکھا کہ شین بہت جلد اپنے بچوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔انہوں نے لکھا کہ شین کیلئے محبت باقی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔سال 2005 میں طلاق کے بعد، ان کی مختصر مدت کےلئے ایک بار پھر صلح ہوگئی تھی لیکن 2010 میں وہ دوبارہ الگ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی دال روٹی کے دیوانے ،تصویر شیئر کردی