” اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیر “۔۔شہباز شریف کا کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم کو جواب 

Mar 11, 2022 | 19:41:PM
عمران۔خطاب۔کرپشن۔الزامات۔جواب۔منجھی۔ڈانگ
کیپشن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر کہا ہے کہ ”اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیر “۔
واضح رہے جمعہ کو لوئر دیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماﺅں شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن ، آصف علی زر داری اورنواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کرپشن کے حوالے سے الزامات پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے سوال اٹھایا اور کہاکہ موجودہ حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ” اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیر ۔
 یہ بھی پڑھیں۔پنجاب میں ایک انار 100 بیمار والا حال ۔سب کو مطمئن کریں گے ۔فواد چودھری