ایشوریہ کی طبیعت ناساز۔ہسپتال میں داخل

Mar 11, 2022 | 12:44:PM
ایشوریہ رجنی کانت، فائل فوٹو
کیپشن: ایشوریہ رجنی کانت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ بیمار ہیں۔
 بھارتی فلم میکر ایشوریہ رجنی کانت  اپنے شوہر دھنوش سے علیحدگی کے بعد اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فلم میکر کا چند ہفتے قبل کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ ہسپتال میں داخل تھیں، اب 7 مارچ کو ایشوریہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، گزشتہ روز ایشوریہ نے اپنے انسٹاگرام  پر یہ اظہار کیا کہ وہ اپنے کام کو مِس کررہی ہیں کیونکہ وہ کوویڈ کا مثبت تجربہ کرنے کے بعد تھکاوٹ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  وہ فی الحال انکیت تیواری کی موسیقی کے ساتھ ایک البم کی ہدایت کاری  کر رہی ہیں، میوزک ویڈیو کا ٹیزر ویمن ڈے پر چار زبانوں میں لانچ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سفاک بیٹیوں نے ماں کو قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا