شہر قائد میں ٹریفک حادثہ۔باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

Mar 11, 2022 | 09:12:AM
شہر قائد میں ٹریفک حادثہ۔باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
کیپشن:  ٹریفک حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شہرقا ئدمیں نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  حادثہ موٹرسائیکل اور ٹریلر میں ہوا، جاں بحق تینوں افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے،حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق باپ اور بیٹے آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس اپنے گھر کیماڑی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیںنئے کپڑوں کی خواہش کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔شوہر نے ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل