اس سال بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

Mar 11, 2021 | 13:24:PM
اس سال بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پچھلے سال بچوں کو پروموٹ کیا تھا، اس سال نہیں کریں گے۔پوری کوشش ہے بچے اپنا تعلیمی سال پورا کریں۔

 وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نےاپنے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح دیکھ کر 7 شہروں میں اسکول دو ہفتے کیلئے بند کئے ہیں۔ہماری پوری کوشش ہے کہ تعلیمی سال پورا ہو، جہاں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔