بارش میں درخت سڑک پر گرنےسےنوجوان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) لاہور میں کینال روڈ، ہربنس پورہ سے جلو ، ڈیال گاؤں کے علاقے میں بارش کے دوران درخت سڑک پر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کا نام محمد اکمل ولد نزیر احمد ہے اور وہ امامیہ کالونی کا رہنے والا تھا۔
مرحوم سڑک پر درخت گرنے کے وقت اکیلا جا رہا تھا، واقعے پر لاہور ٹریفک پولیس نے ریسکیو ، مقامی پولیس اور پی ایچ اے کو مطلع کردیا۔