نواز شریف کا مظفر آباد ہیلی کاپٹر حادثہ اور مری میں گاڑی کو آگ لگنےکےسانحہ پر افسسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میںمظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے سانحے اور اس میں سوار تمام اہلکاروں کی شہادت پر بہت رنجیدہ ہوں۔
سوشل پلیٹ فارم ایکس پر آج میاں نواز شریف نے ایک بیان پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا، دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔
قوم مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
دعا ہے کہ اللّہ رب العزت شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے ۔
میاں نواز شریف نے مزید لکھا، مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے المناک حادثے میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بہت دکھ ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا، سلمان اکرم راجا