لاہور میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا، دودھ، دہی اور روٹی مہنگے داموں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتیں ایک بار پھر بے قابو ہو گئیں۔
دودھ، دہی اور روٹی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں رہے، جبکہ دکانداروں نے من مانی قیمتوں پر فروخت جاری رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں یہ 220 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو کے بجائے 240 سے 260 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔
روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سرکاری نرخ 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے وزیر خزانہ کی ملاقات،اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء پیش کر دیا
شہریوں نے مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکامی کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔