ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے،6طالبات کی حالت غیر

Jun 11, 2026 | 11:38:AM
ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے،6طالبات کی حالت غیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شکیل سلطان)ملتان میں ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے اور شدید گرمی سے طالبات متاثرہونے لگیں۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکنِ عالم ملتان کے امتحانی سنٹر میں ہیٹ ویوکے باعث 6 طالبات کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پرنسپل ڈاکٹر زرغونہ کنول کی ہدایات پر متاثرہ طالبات کو بروقت سہولیات مہیا کی گئیں اورشدید گرمی کے پیش نظر امتحانی سنٹر اے سی سے آراستہ اسمارٹ کلاس روم میں منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورہائیکورٹ کا بیوی کے ازدواجی استحصال سےمتعلق اہم فیصلہ
دیگر امتحانی کمروں میں بھی ڈیزرٹ کولرز، ایئر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کر دیا گیاہے۔