گرمی کی شدت میں اضافہ ،مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)گرمی کی شدت میں اضافہ ،مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی،سی ڈی اے کے فائرفائٹرز مارگلہ پہاڑیوں پرلگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آگ مارگلہ پہاڑیوں پرپانچ مختلف مقامات تک پھیل چکی ہے،آگ پر قابو پانے کیلئے50سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیدپورگاؤں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاہے،تمام مقامات پرلگی آگ پر بھی جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔
پیرسوہاواہ کے مقام پر مارگلہ کے پہاڑوں میں کئی گھنٹوں سے آگ لگی ہوئی ہے،آگ تیزی سے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے رہی ہے،تیز ہوا سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کم سے کم اجرت سے متعلق فیصلہ سنا دیا