"لوگرو"کی باکس آفس پرکامیابی،فہدمصطفیٰ نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہمایوں سعیداورماہرہ خان کی عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی رومانٹک کامیڈی فلم "لوگرو"باکس آفس پرکامیابیاں حاصل کررہی ہے تو ایسے میں فہد مصطفٰی نے بھی دو فلموں میں اداکاری کااعلان کردیاہے۔
ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کے مطابق فہد مصطفٰی نے انکشاف کیاہے کہ وہ اس وقت دو آنے والی فلموں پر کام کر رہے ہیں، جن میں وہ نہ صرف مرکزی کردار ادا کریں گے بلکہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں،یہ دونوں فلمیں اگلے دو سالوں کے اندر ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے ریلیز ہوں گی۔
میں عبدالقادر ہوں اک تمنا لا حاصل سی، داغ، کنکر، دوسری بیوی، اور ویناجیسے ڈراموں کے علاوہ فہدمصطفیٰ نامعلوم افراد،ماہ میر،لوڈویڈنگ ،ایکٹران لاء،جوانی پھرنہیں آنی 2اورقائداعظم زندہ باد جیسی کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں،اس کے علاوہ وہ ایک گیم شو کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔
2024 میں فہدمصطفیٰ مقبول ڈرامہ سیریل"کبھی میں کبھی تم" کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپس آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سنتوش کمار: رومانوی فلموں کے لازوال ہیروکی43ویں برسی
ہمایوں سعیداورماہرہ خان کی فلم"لوگرو"کے بارے میں کہاجارہاہے کہ اس نے"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کوبھی پیچھے چھوڑ دیا، جس نے پہلے ہفتے میں 11 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ لوگرو نے 12 کروڑ روپے کی کمائی کی،یہ فلم اب تک عالمی سطح پر28 کروڑ روپے کابزنس کرچکی ہے۔