وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ
ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اورعوام کیلئےآسانیاں پیدا کریں،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں ہونےوالے اہم اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی,وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل سیکرٹریز،نادرا، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول، ایف آئی اے، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری،رینجرز، نیشنل پولیس اکیڈمی،نیشنل پولیس بیورو،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور اسلام آباد پولیس کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اورعوام کیلئےآسانیاں پیدا کریں،انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں،تمام اداروں کی افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا،باہمی کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے عوام کے ساتھ حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی واپسی: جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے تاکہ استعداد کار میں اضافہ ہو،انہوں نے تمام اداروں کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،سیکرٹری داخلہ سفارشات کے تناظر میں جامع پلان مرتب کریں گے۔