مصر نے سوڈانیوں پرویزے کی شرط عائد کردی

Jun 11, 2023 | 22:44:PM
مصر نے سوڈانیوں پرویزے کی شرط عائد کردی
کیپشن: مصر کا ایئرپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر نے جعلی ویزوں کے اجرا سمیت سوڈانیوں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سراغ لگانے کے بعد ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس کے تحت ملک میں داخل ہونے والے تمام سوڈانیوں کو داخلے سے قبل اب ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ بچوں، خواتین اور بزرگ مردوں کیلئے دیرینہ استثنا کو رد کرنے کے مترادف ہے۔ابو زید نے کہا کہ اپریل میں پڑوسی ملک میں متحارب فریقوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ سوڈانی مصر میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو بڑادھچکا؛ اہم رہنما کااستحکام پاکستان پارٹی سے لاتعلقی کااعلان