کینسر کے مرض میں مبتلا معروف اداکار چل بسے

Jun 11, 2023 | 12:25:PM
کینسر کے مرض میں مبتلا معروف اداکار چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل دھلون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے شدید طبیعت بگڑنے کے باعث لدھیانہ کے اسپتال میں زیر علاج تھےتاہم آج صبح وہ جانبر نہ رہ سکے۔انہوں نے’جنون‘  اور  ’بنیاد‘ جیسی سپر ہٹ بالی وڈ فلموں سے مقبولیت پائی ۔

سینئر اداکار کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگل دھلون نے بیک وقت فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری دونوں کیلئے کام کیا،پیار کا دیوتا،رنبھومی، دل تیرا عاشق ، ٹرین ٹو پاکستان جیسی فلمیں منگل دھلون کے کیریئر کا حصہ ہیں۔