معروف فلمی ہیرو سنتوش کمار کو بچھڑے 41 برس بیت گئے

Jun 11, 2023 | 11:44:AM
معروف فلمی ہیرو سنتوش کمار کو بچھڑے 41 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف فلمی ہیرو سنتوش کمار کی 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

معروف فلمی ہیرو سنتوش کمار کو بچھڑے 41 برس بیت گئے، پاکستان میں پہلا نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی سنتوش کمار کے حصے میں آیا، سنتوش کمار کو پہلا رومانٹک ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار مظہر راہی کا نیا گانا "نچے لاہور سارا" ریلیز

پاکستان کی پہلے سلور جوبلی فلم ’دو آنسو‘ میں بھی سنتوش کمار نے بطور ہیرو کام کیا، پاکستان فلم انڈسٹری کو بہترین فلمیں دینے والے سنتوش کمار نے صبیحہ خانم کے ساتھ شادی کی۔

واضح رہے کہ سنتوش کمار کے نام سے پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف رومانوی ہیرو کا تعلق سید خاندان سے تھا اور ان کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا۔